زارعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے سبھی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ خوردنی تیل کی پیداوار میں خودکفالت کے حصول کیلئے خوردنی تیل-پام تیل کے قومی مشن کے تحت اپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔یہ مشن درآمدات پر انحصار کم کرنے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے بھارت کے نظریے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اِس مشن کا مقصد سال 2025-26 تک ساڑھے چھ لاکھ ہیکٹئر رقبے کو پام تیل کے زیر کاشت لانا ہے۔ نئی دلّی میں ایک میٹنگ کے دوران جناب چوہان نے ریاستوں کے ذریعے اپنے کاشت کے نشانوں کو ترجیح دینے، کمیوں کو دور کرنے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ حکومت نے شفافیت اور کارکردگی میں اضافے کیلئے جیو میپنگ اور ڈرون نگرانی کے ذریعے ڈیجیٹل نگرانی جیسے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
Site Admin | January 6, 2025 9:40 PM