ریل گاڑیوں کی ٹکٹ کی ایڈوانس ریزرویشن بکنگ کے نئے ضابطے آج سے لاگو ہوگئے ہیں۔ ریلوے نے ریل گاڑیوں میں ایڈوانسڈ ریزرویشن کی موجودہ وقت کی حد کو 120 دن سے گھٹا کر 60 دن کر دیا ہے۔ البتہ اِس برس 31 اکتوبر تک کی گئی تمام بکنگس اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔ ریلوے کی وزارت کے مطابق یہ مشاہدہ کیا گیا تھا کہ 61 سے 120 دن کی مدت کے دوران کرائی گئی تقریباً 21 فیصد ریزرویشن منسوخ کرا دی جاتی تھیں۔
Site Admin | November 1, 2024 9:17 PM