ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج بنگلورو میں BEML مرکز پر وندے بھارت کے نئے بنائے گئے Sleeper Coach کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئے ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا وندے بھارت Sleeper آزمائش کیلئے تیار ہے اور اگلے چند روز میں اِسے آزمائشی طور پر چلایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے تین مہینے میں مسافروں کو اِس سے فائدہ ہوگا۔ اِس میں 16 ریل ڈبے اور 823 بَرتھ ہوں گے۔ جناب اشونی ویشنو نے یہ بھی کہا کہ وندے بھارت میٹرو کی آزمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Site Admin | September 1, 2024 3:04 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ نئے ڈیزائن کے ساتھ تیار کی گئی وندے بھارت Sleeper ٹرین کو اگلے چند روز میں آزمائشی بنیاد پر چلایا جائے گا
