ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 9:40 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے بھارتی نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی غرص سے، صنعتی مانگ کے ساتھ ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے بھارتی نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی غرص سے، صنعتی مانگ کے ساتھ ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ وڈوڈرہ میں ملک کی پہلی لاجسٹکس یونیورسٹی ”گتی شکتی وشو ودیالیہ“ کے دوسرے جلسہئ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ یونیورسٹی آئندہ پانچ برسوں میں ملک میں چوٹی کی دس یونیورسٹیوں میں شمار کی جائے گی۔
جناب ویشنو نے نہ صرف لاجسٹکس کے شعبے میں، بلکہ سیمی کنڈکٹرس اور ٹاؤن پلاننگ جیسے ابھرتے ہوئے مختلف شعبوں میں بھی، صنعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت تیار کرنے میں، یونیورسٹی کی کوششوں کی ستائش کی۔اس موقع پر انھوں نے گتی شکتی وشو ودیالیہ کے ساتھ نیشنل ہائی اسپیڈ ریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو ضم کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ اس جلسے میں مختلف مضامین کے 239 طلبا میں استناد تفویض کی گئیں۔
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج گجرات کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، سورت میں Kim کے مقام پر بلیٹ ٹرین کی پٹریوں کے Slab بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ Kim کے مقام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ٹرین کی پٹریوں کے slab تیار کرنے والی یہ ملک کی سب سے بڑی فیکٹری ہے جو اپنی بہترین ٹیکنالوجی کیلئے معروف ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والے برسوں میں، یہ فیکٹری، مستقبل میں تعمیر سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
وہ، وڈوڈرہ ضلع میں Lakhodra کے مقام پر Plasser انڈیا فیکٹری بھی دیکھنے گئے اور وہاں ریل پٹریوں کی دیکھ بھال سے متعلق دنیا کی سب سے پیچیدہ مشینری کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں