ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین برس کے دوران 100 امرت بھارت، 50 نمو بھارت اور 200 وندے بھارت ریل گاڑیاں، جن میں سلیپر اور چیئرکار دونوں ہی شامل ہیں، تیار کی جائیں گی۔ نئی دلّی میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے بتایا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 میں بھارتی ریلویز کیلئے دو اعشاریہ پانچ دو لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں ریلوے کے تحفظ کیلئے ایک لاکھ 16 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے یہ اعلان بھی کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں ریلوے کی سہولیات کو جدید ترین بنانے اور وسعت دینے کے کام کو ایک بڑے مشن کے طور پر لیا ہے اور اِس کیلئے 13 ہزار 955 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے نے مغربی بنگال میں 68 ہزار کروڑ روپئے کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں فی الوقت 9 وندے بھارت ریل گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔
جھارکھنڈ پر جناب ویشنو نے کہا کہ ریلویز نے ریاست میں 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
جھارکھنڈ کو آنے والے مالی سال 2025-26 کے مرکزی بجٹ میں ریلوے کی وزارت کی جانب سے سات ہزار 302 کروڑ روپے کا حصہ موصول ہوا ہے۔ سال 2014 سے سال 2025 کے درمیان موصول رقم، سال 2009 سے 2014 کے درمیان موصول 457 کروڑ روپے کی سالانہ اوسط بجٹ رقم کے مقابلے، 16 گنا زیادہ ہے۔ جھارکھنڈ میں سال 2014 سے قریب ایک ہزار 311 کلومیٹر کی نئی ریل پٹریاں بچھائی گئی ہیں۔ وہیں ریلوے نیٹ ورک کی 100 فیصد بجلی کاری کا ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
Site Admin | February 3, 2025 9:29 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین برس کے دوران 100 امرت بھارت، 50 نمو بھارت اور 200 وندے بھارت ریل گاڑیاں تیار کی جائیں گی
