ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 10, 2025 2:48 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ماگھی پورنما اشنان سے قبل پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر انتظامات کا معائنہ کیا

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ماگھی پورنما اشنان سے قبل پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر انتظامات کا معائنہ کیا۔ آج نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ سرکار نے مہا کمبھ کے لئے شہر میں 8 ریلوے اسٹیشنوں پر وسیع انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار عقیدتمندوں کے لئے ریلوے اسٹیشن پر ہر ممکن بہترین انتظامات کی خاطر ریاستی سرکار کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کررہی ہے۔
ریلوے کی وزارت نے ذرائع ابلاغ کی کچھ اطلاعات کے تناظر میں یہ وضاحت کی ہے کہ پریاگ راج جنکشن کو بند نہیں کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے مطابق پریاگ راج سنگم اسٹیشن اِس مہینے کی 14 تاریخ تک مسافروں کی نقل و حرکت کیلئے بند رہے گا۔
اُس نے مزید کہا ہے کہ مہا کمبھ میلے کے علاقے کے اطراف 8 دیگر اسٹیشنوں سے معمول کی اور خصوصی ریل گاڑیاں بلارکاوٹ چل رہی ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں