ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے بورڈ کے سی ای او اور چیئرمین ستیش کمار کے ساتھ نئی دلّی کے ریل بھون میں War Room سے پریاگ راج ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ کو کنٹرول کرنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے بورڈ کے سی ای او اور چیئرمین ستیش کمار کے ساتھ نئی دلّی کے ریل بھون میں War Room سے پریاگ راج ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ کو کنٹرول کرنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر موصوف نے افسران کو یہ ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لیے ہر سمت سے ٹرینوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریاگ راج ڈیویژن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران مسافروں کے آرام کو یقینی بناتے ہوئے سفر میں آسانی کی ضرورت کے تحت اضافی ٹرین چلائے۔

پریاگ راج مہا کمبھ میں عقیدتمندوں کے آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے ای-رکشا اور آٹو رکشا سمیت شٹل بسوں کی سہولت بھی دستیاب رہیں گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے سنگم تک پہنچ سکیں۔ یہ فیصلہ پولیس افسروں اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ پولیس کمشنر کی میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C Adarsh

مہا کمبھ میں نئے ٹریفک انتظامات کے ساتھ عقیدتمندوں کے لیے سنگم پہنچنے کے لیے اور زیادہ آسان متبادل دستیاب ہوں گے اور لوگوں کو طویل فاصلوں تک پیدل نہیں چلنا  پڑے گا۔

   پریاگ راج کے ضلع مجسٹریٹ Ravindra Madand نے کہا کہ یہ فیصلہ ان عقیدتمندوں کو توجہ میں رکھ کر لیا گیا ہے جنھیں اس سے پہلے پارکنگ کے مقام تک بہت زیادہ پیدل چلنا پڑتا تھا۔ یہ گاڑیاں عقیدتمندوں کو  GT Jawaharتک آسان نقل و حمل فراہم کریں گے۔CBSE اور ICSE کے جمعہ سے شروع ہو رہے بورڈ امتحانات کے سلسلے میں جناب مادنڈ نے کہا کہ طلبا کی سہولت کے لیے ٹریفک نظام کی خاص نگرانی کی جائے گی۔

انھوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ امتحان مراکز پر پہنچنے کے وقت سے پہلے گھروں سے نکلیں اور ٹریفک سے بچنے کے لیے اپنے نجی ٹو ویلرس کا استعمال کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں