ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ کشمیرکے لیے ٹرینوں کے لیے تجارتی سرگرمیاں جلد شروع کی جائیں گی۔ انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ جموں و کشمیر میں تمام پٹریوں کی برق کاری کردی گئی ہے۔ کل نئی دلی کے ریل بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ریلوے کے وزیر نے اعلان کیا کہ کٹرہ سرینگر ریلوے لائن کے ضروری جانچ کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں جلد شروع ہوں گی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ جموں ریلوے اسٹیشن کی جاری تزئین کاری مکمل ہونے کے بعد یہ جموں اور سری نگر کے درمیان براہ راست ریلوے رابطے کو یقینی بنائے گا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ چار بڑے ریلوے اسٹیشنوں بڈگام، جموں توی، کٹرا اور ادھم پور کو امرت اسٹیشن کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، جس پر کُل لاگت 292 اعشاریہ پانچ کروڑ روپے آئے گی، جس سے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں گی اور اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے گا۔x