ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 9:40 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج ممبئی میں وادی بندر کوچنگ ڈپو کا جامع معائنہ کیا

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج ممبئی میں وادی بندر کوچنگ ڈپو کا جامع معائنہ کیا۔ انھوں نے مسافروں کی حفاظت، صفائی ستھرائی اور قابل بھروسہ خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی ترقی اور مستقبل میں ڈپو کو وسعت دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ جناب ویشنو نے بیکار اشیاء کو کارآمد بنانے سے متعلق نمائش میں پیش کئے گئے ملک میں ہی تیار کئے گئے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے نظام جیسی اختراعات کے ذریعے ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں ڈپو کی کوششوں کی ستائش کی۔
وزیر موصوف نے وندے بھارت ایکسپریس کی صفائی ستھرائی کے عمل میں 14 منٹ جادوئی طور پر صفائی کرنے والے Dyson vacuum cleaner سمیت صفائی کرنے والے جدید آلات کو بذات خود چلاکر دکھایا اور مسافروں کیلئے سہولت و آرام کے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں