ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج قانونی معائنوں کے ساتھ جموں اور سری نگر کو جوڑنے والی ریلوے لائن کے کام کی تکمیل کا اعلان کیا۔ نئی دلّی میں میڈیا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اِس حصولیابی کو بھارتی ریلویز کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کنیکٹی ویٹی اور ترقی کیلئے یکسر تبدیلی لانے والا قرار دیتے ہوئے، اِس پروجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 215 کلومیٹر کے نیٹ ورک تک رسائی والی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے چناب دریا پر 359 میٹر کی اونچائی پر دنیا کے سب سے اونچے مہراب والے ریلوے پل کی تعمیر کے بارے میں بھی تبایا۔ جناب ویشنو نے کہا کہ جدید وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، اِس نئے روٹ پر چلے گی، جس سے مسافروں کے سفر کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔ x
Site Admin | January 8, 2025 10:24 PM