ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے بھارت-نیپال میتری یاترا سیاحتی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 10 دنوں کا یہ بھارت-نیپال میتری یاترا، بھارت اور نیپال کے کئی مذہبی مقامات سے گزرے گا۔ 10 دنوں کے دوران، سیاح، بھارت میں آیودھیا، وارانسی اور سیتامڑھی اور نیپال میں جنک پور، کاٹھمنڈو اور پوکھرا میں مذہبی اور وراثتی مقامات کی زیارت کریں گے۔
اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ سیاح اَب بھارت اور نیپال کے مشترکہ ثقافتی وراثت کے بہترین پہلوؤں سے روبرو ہوسکیں گے۔
Site Admin | September 20, 2024 9:49 PM