ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 25, 2024 10:16 AM

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے مالی سال 2024-25 کیلئے مہاراشٹر کو 15 ہزار 940 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ سابقہ این ڈی اے حکومت کے تحت پیش کئے گئے بجٹ کے مقابلے، اِس میں 13 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر موصوف اشونی ویشنو نے کہا کہ آراضی کی تحویل سمیت ریلوے کا محکمہ رُکے ہوئے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام کررہا ہے۔ انھوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ مہاراشٹر نے NDA کی حکمرانی کے تحت ہر سال 50 سے 60 کلومیٹر کے مقابلے سال بہ سال 183 کلومیٹر کی ریل پٹریوں کی تعمیر کے کام میں اضافہ کیا ہے۔ جناب ویشنو نے اِس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ مہاراشٹر میں 100 فیصد برق کاری کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر میں پچھلے 2 برسوں میں ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے کام میں تیزی لائی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ ممبئی میں فی الحال 10 پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے، تاکہ ریلوے سسٹم کو بڑھایا جاسکے اور سفر کے وقفوں کو کم کیا جاسکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں