ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 9:17 PM

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ مرکز کیرالہ میں Angamali سے Erumeli تک صابری ریلوے لائن کی تعمیر کیلئے پر عزم ہے

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ مرکز کیرالہ میں Angamali سے Erumeli تک صابری ریلوے لائن کی تعمیر کیلئے پر عزم ہے۔ وہ آج دوپہر Thrissur میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے سلسلے میں وہ جلد ہی کیرالہ حکومت کو ایک فارمیٹ ارسال کریں گے جس کی خانہ پری کے بعد اس میں مزید پیشرفت ہوگی۔ ہائی اسپیڈ K ریل پروجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اگر کیرالہ حکومت پروجیکٹ سے متعلق ماحولیاتی مسائل کا تیزی سے ازالہ کرلیتی ہے تو اس میں بھی پیشرفت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے کے فروغ کو سیاست سے اوپر رکھا جانا چاہئے اور توجہ لوگوں کی مجموعی ترقی پر مرکوز ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں