ریلوے کا محکمہ بسنت پنچمی پر تیسرے امرت اشنان کے موقع پر پریاگ راج میں مختلف ریلوے اسٹیشنوں سے مہاکمبھ میلے کے لیے 400 سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔ اِس سے لاکھوں عقیدتمندوں کو بلارکاوٹ سفر کرنے میں سہولت ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ تیسرا امرت اشنان کل ہونے والا ہے۔
شمال وسطی ریلوے کے ترجمان ششی کانت ترپاٹھی نے بتایا کہ ریلوے اُسی طرح کی تیاریاں کررہا ہے، جیسا کہ مونی اماوسیہ کے موقع پر کی گئی تھیں۔
جناب ترپاٹھی نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور متعلقہ طبی عملے کے ساتھ 32 میڈیکل بوتھ کام کررہے ہیں۔