ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 2:41 PM

printer

ریلوے نے چنئی ڈویژن میں Kavarapattai کے مقام پر ہوئے ٹرین حادثے کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کی انکوائیری کا حکم دیا ہے

کل رات جنوبی ریلوے کے چنئی ڈویژن میں Gummidipoondi کے نزدیک Kavarapattai کے مقام پر ہوئے ٹرین حادثے کی اعلیٰ سطح کی انکوائیری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ Mysore-Darbhanga Bagmati Express  ٹرین پونّیری سے گزرتے وقت ایک اسٹیشنری مال گاڑی سے پیچھے کی جانب سے ٹکڑا گئی۔ اس حادثے میں کسی کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ 16 زخمی مسافر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جنوبی ریلوے کے جنرل منیجر نے بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی طرف سے داخل کی گئی انکوائیری رپورٹ کے بعد لگایا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت کی بحالی کا کام زور شور سے جاری ہے، جس میں دس گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

ریلوے کے سیفٹی کمشنر نے بھی حادثے کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ آندھرا پردیش سے گزرنے والی سبھی ریل گاڑیوں کے راستے بدل دئیے گئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں