پریاگ راج ریلوے ڈویژن اِس ماہ کی 29 تاریخ کو مونی اماوسیا کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پیش نظر مہاکمبھ کیلئے 150 سے زیادہ خصوصی میلہ ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ خصوصی ریل گاڑیاں پریاگ راج کے سبھی 9 اسٹیشنوں سے چلیں گی، تاکہ عقیدتمندوں کو سفر میں سہولت مل سکے۔ میلے کے منتظمین نے کہا ہے کہ مونی اماوسیا کے موقع پر تروینی سنگم پر پوتر ڈبکی کیلئے تقریباً آٹھ سے دس کروڑ عقیدتمندوں کے آنے کا امکان ہے۔ اِن میں سے 20 فیصد عقیدتمند امکان ہے کہ ریل سے سفر کرتے ہیں۔ لہٰذا پریاگ راج ریلوے ڈویژن اُنہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔×
Site Admin | January 23, 2025 3:02 PM
ریلوے مونی اماوسیا کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدتمندوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 150 سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا
