ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ریلوے اگلے دو مہینوں میں وندے بھارت سلیپر کلاس ٹرین کو آزمائشی طور پر چلائے گا

ریلوے اگلے دو مہینوں میں آزمائشی طور پر وندے بھارت سلیپر کلاس ٹرین چلائے گا۔ فی الحال ریلوے صرف چیئرکار کے ساتھ ہی وندے بھارت ایکسپریس چلارہا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلی میں کہا ہے کہ لوگوں کی طرف سے وندے بھارت سلیپر ٹرین چلانے کے مطالبات آرہے ہیں۔ وندے بھارت ٹرین ملک میں تیار کی گئی پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنے پر مزید توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں 35 ہزار ریلوے ٹریکس بنائے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کم آمدنی والے گروپوں کو آرام دہ سفر فراہم کرنے پر حکومت کی توجہ کو بھی اُجاگر کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ امرت بھارت ٹرینیں بنانے پر کام جاری ہے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ گرمی کے موسم میں مسافروں کی اضافی تعداد کو قابو کرنے کیلئے بھارتی ریلوے نے تقریباً 20 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں جن میں تقریباً چار کروڑ مسافر سفر کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں