ریلوے، بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے ملک بھر کے 60 ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے قیام کے لئے مستقل مقامات قائم کرے گا۔ وزارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پیک سیزن کے دوران بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ریلوے بھیڑ بھاڑ پر نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرے گا۔ اُس نے کہا ہے کہ دلی کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر ایک خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس کے تحت سہولتوں اور مسافروں کی بلارکاوٹ آمد و رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اِس مہم کے دوران مسافروں، دکانداروں، پولیس اور قُلیوں سے جانکاری حاصل کی جائے گی۔ مسافروں کی بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ ایک ہفتے تک سہ پہر چار بجے سے رات گیارہ بجے کے درمیان نئی دلی ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
کَل پریاگ راج کے مختلف اسٹیشنوں سے 338 خصوصی ریل گاڑیاں چلائی گئیں تاکہ عقیدتمندوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ محکمے نے کہا ہے کہ 18 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اِن ریل گاڑیوں سے سفر کیا۔x