ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ میٹرو ریل، مضافاتی ریل اور ریلوے لائن کنیکٹیوٹی سے بینگلورو میں لوگوں کی آمد و رفت بہتر ہوگی۔ جناب ویشنو، آج بینگلورو میں چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری اور تعمیرِ نو کے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے افراد سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بینگلورو میں سرکلر ریل کیلئے BPR، دسمبر تک تیار ہوجائیں گے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریلویز، Kempegowda بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بے حد قریب ریلوے لائن بچھانے کے معاملے کے سلسلے میں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ Yelahanka تک ریلوے لائن کو ڈبل کرنے سے سفر کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ Cantonment ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 800 مربع میٹر کے رقبے میں جدید ترین سہولتوں اور interiors کے ساتھ نیا جدید ترین ریلوے اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔ اشونی ویشنو نے مزید کہا کہ بینگلورو شہر اور وہائٹ فیلڈ کے درمیان ریلوے لائن کو چار لین بنانے کے کام پر بہتر پیش رفت ہو رہی ہے۔ وندے بھارت اور نَمو بھارت ریپڈ ریل اور امرت بھارت ریل سمیت ریلوے کی نئی خدمات کو متعارف کرانے کے سلسلے میں وزیر موصوف نے کہا کہ اِن ٹرینوں کے سلسلے میں مسافروں میں بے حد جوش و خروش پایاجا رہا ہے۔ اِن ٹرینوں کی 80 سے 100 فیصد سیٹیں بک ہوتی ہیں۔
Site Admin | October 5, 2024 9:37 PM