ریلویز نے نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر کَل رات پیش آئے بھگدڑ کے واقعے کی جانچ کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری شروع کی ہے۔ ریلوے نے آج اعلان کیا ہے کہ پرنسپل چیف کمرشیل مینجر نَرسنگھ دیو اور پرنسپل چیف سکیورٹی کمشنر پنکج گنگوار، اُس انکوائری کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جو نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر مچی بھگدڑ کی جانچ کرنے کی غرض سے قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی نے اپنی جانچ شروع کردی ہے۔ اُس نے نئی دلّی ریلوے اسٹیشن کے سبھی ویڈیو فوٹیج کمیٹی کو سونپنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ، دلّی پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وہ CCTV فوٹیج کی جانچ کرے گی۔
Site Admin | February 16, 2025 3:51 PM
ریلویز نے نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر کَل رات پیش آئے بھگدڑ کے واقعے کی جانچ کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری شروع کی ہے۔
