ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 28, 2025 9:32 PM

printer

ریلویز، پریاگ راج میں مہا کمبھ میں کل مونی اَماوَسیہ کے موقع پر امرت اسنان کیلئے 190 خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے

اترپردیش حکومت نے کَل مَونی اماوسیہ کے پیش نظر عقیدتمندوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ حکومت نے سات سطحی سکیورٹی منصوبہ نافذ کیا ہے۔ مہاکنبھ علاقے کو No-VIP Zone قرار دیا گیا ہے۔ تقریباً تین ہزار CCTV کیمرے، جن میں 328 اے آئی سے لیس کیمرے شامل ہیں، میلہ گراؤنڈ میں نصب کئے گئے ہیں۔ نیم فوجی دستوں سمیت تقریباً 50 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پہلی بار سنگم میں نگرانی کرنے کیلئے پانی کے اندر Drones نصب کئے گئے ہیں۔ اترپردیش حکومت کا اندازہ ہے کہ مَونی اماوسیہ کے موقع پر تقریباً 8 سے 10 کروڑ عقیدتمندوں کے آنے کا امکان ہے۔
میلہ انتظامیہ، مَونی اماوسیہ کے امرت اسنان کیلئے عقیدتمندوں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمد ورفت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔
اسی دوران ریلوے نے بھی اس موقع پر مہاکنبھ میں شرکت کرنے والے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کو قابو کرنے کیلئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور CEO ستیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے پہلے سے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں کے علاوہ مزید 60 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اضافے کے ساتھ، مَونی اماوسیہ کے موقع پر چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں کی کُل تعداد، تقریباً 90 ہوجائے گی۔ جناب کمار نے یہ بھی بتایا کہ ان خصوصی ٹرینوں کے علاوہ اس روٹ پر 110 ریگولر ٹرینیں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔
انھوں نے کہا کہ مسافروں کیلئے پریاگ راج سے ہر چار منٹ پر ٹرین کی خدمات دستیاب رہیں گی۔جناب کمار نے مزید کہا کہ ریلوے، اترپردیش حکومت کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرتے ہوئے عقیدتمندوں کیلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں