August 14, 2024 10:09 AM | Doctors Strike

printer

ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کی فیڈریشن نے کولکاتہ کی ڈاکٹر کے مبینہ قتل کیس کے معاملے پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ CBI نے اِس کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ایسو سی ایشن کی فیڈریشن FORDA نے کولکاتہ میں ڈاکٹر کے قتل کے واقعے کے معاملے پر اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کَل نئی دلی میں مرکزی  وزیرصحت جگت پرکاش نڈا کے ساتھ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات کے بعد اِس بارے میں فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر کے ڈاکٹر پیر کے روز سے اِس واقعے پر احتجاج کررہے ہیں۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے FORDA کے صدر Aviral Mathur نے کہا کہ وزیرصحت نے یقین دلایا ہے کہ اُن کی مانگوں پر طے شدہ وقت کے اندر غور کیا جائے گا۔

اِدھر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ہڑتال ختم کرنے کے FORDA کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مرکزی جانچ بیورو CBI کی ایک ٹیم نے مغربی بنگال میں کولکاتہ کے تالا تھانے سے RG میڈیکل کالج کی ایک ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کیس کی FIR کی نقل حاصل کرلی ہے۔ ٹیم نے اُن چار ڈاکٹروں سے پوچھ تاچھ بھی کی ہے جو اِس واقعے سے قبل ہلاک ہونے والی ڈاکٹر کے ساتھ تھے۔ اِس کیس سے متعلق دیگر لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے کَل اِس کیس کی انکوائری CBI سے کرائے جانے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس    T.S. Sivagnanam اور جسٹس Hiranmoy  بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نے کَل یہ حکم جاری کیا۔

اِدھر خواتین سے متعلق قومی کمیشن کے وفد نے کَلRG Kar  میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان    نے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں