August 8, 2024 9:37 PM

printer

ریزور بینک آف انڈیا نے پالیسی شرح لگاتار نویں مرتبہ جوں کی توں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریزور بینک آف انڈیا نے پالیسی شرح لگاتار نویں مرتبہ جوں کی توں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے سال اپریل کے بعد سے اِس شرح میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اِس سے قبل لگاتار چھ مرتبہ پالیسی شرح میں اضافہ کیا گیا تھا۔
موجودہ مالی سال کیلئے تیسری دوماہی مالی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ریزروبینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ مجموعی اندرونِ ملک پیداوار GDP میں مستحکم اور لگاتار ترقی کی بدولت مالی پالیسی میں افراطِ زر پر واضح طور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مالی پالیسی کی وجہ سے افراطِ زر میں کوئی اضافہ نہیں ہونا چاہئے اور افراطِ زر کی شرح کو چار فیصد کے نشانے تک رکھنے کے اپنے عہد کا اظہار بھی کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اِس کی مناسبت سے مالی پالیسی کمیٹی نے پالیسی Repo Rate میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اِس کے نتیجے میں اسٹینڈنگ ڈپوزٹ Facility شرح سوا چھ فیصد اور بینک شرح پونے سات فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں