ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 2:21 PM

printer

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ بھارت میں ترقی کی رفتار بدستور برقرار ہے

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ بھارت کی ترقی کی رفتار برقرار ہے، کیونکہ اس کے بنیادی عنصر کھپت اور سرمایہ کاری کی مانگ میں تیزی آرہی ہے۔ آر بی آئی کے ماہانہ بلیٹن میں جناب داس نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے لیے بھارت کی جی ڈی پی کی حقیقی شرح نمو سات اعشاریہ دو فیصد رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی اور دیہی مانگ میں بہتری کے سبب نجی کھپت کے بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ آر بی آئی گورنر نے بتایا کہ خدمات میں پائیدار بہتری سے بھی شہری مانگ میں اضافہ ہوگا۔ بجٹ تخمینوں کے تناظر میں حکومت کی طرف سے مرکز اور ریاستوں کے اخراجات میں تیزی آنے کی امید ہے۔ آر بی آئی بلیٹن کے مطابق 2024-25 کیلئے سی پی آئی افراط زر چار اعشاریہ پانچ فیصد طے کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں