ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کی شرح ترقی بلا رکاوٹ آگے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینٹرل بینک کی جانب سے مالی سال 2025 کیلئے GDP کی سات اعشاریہ دو فیصد کی شرح ترقی حقیقت پسندانہ ہے۔ انھوں نے یہ بات، ممبئی میں FIBAC دو ہزار چوبیس کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جناب داس نے کہا کہ اس بات کے معقول Data موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ترقی کو رفتار دینے والے بنیادی عوامل رفتار پکڑ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی معیشت، شرحِ ترقی اور افراط زر کے درمیان سازگار توازن کو برقرار رکھتے ہوئے macro economic اور مالی استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
مالی استحکام اور ترقیاتی کونسل سے متعلق ذیلی کمیٹی کی میٹنگ آج ممبئی میں ہوئی، جس کی صدارت ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کی۔ اِس میٹنگ میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا SEBI، بھارت کی بیمہ انضباطی اور ترقیاتی اتھارٹی، پنشن فنڈ انضباطی اور ترقیاتی اتھارٹی نیز مالی خدمات سے متعلق بین الاقوامی مراکز سے متعلق اتھارٹی کے سربراہوں نے شرکت کی۔اِس میٹنگ میں بڑے عالمی اور اندرونِ ملک میکرو اقتصادی اور مالی حالات وواقعات کا جائزہ لیا گیا جو مالی استحکام پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ بھارتی مالی شعبے میں بین انضباطی تال میل پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا۔
Site Admin | September 5, 2024 10:00 PM