ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ بھارت ترقی کے اپنے سفر میں ڈھانچے کے اعتبار سے بڑی تبدیلی کے قریب پہنچ گیا ہے اور ثابت قدمی کے ساتھ GDP کی آٹھ فیصد کی شرح ترقی کی جانب گامزن ہے۔
کَل ممبئی میں بامبے چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 188 ویں سالانہ جنرل میٹنگAGM سے خطاب کرتے ہوئے جناب داس نے کہا کہ بھارت کا ترقی کا سفر مختلف شعبوں کی ترقی پر مبنی رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔
ریزرو بینک کے گورنر نے کہا کہ بھارت کے ترقیاتی سفر میں مختلف ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا اہم رول رہا ہے اور اس میں اشیا اور خدمات ٹیکس GST پیش پیش ہے۔
انھوں نے کہا کہ کئی دیگر ملکوں کے مقابلے بھارت میں GST کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ مستحکم سطح پرپہنچا ہے۔
جناب داس نے کہا کہ GST کی ماہانہ وصولیابی ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے اور کاروبار کرنا زیادہ سہل ہوگیا ہے۔x