ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 10:18 PM

printer

ریزرو بینک نے بینکوں کو پہلی مئی سے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے پر چارجز میں دو روپے کا اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے

ریزرو بینک نے بینکوں کو پہلی مئی سے ATM سے نقد رقم نکالنے پر چارجز میں دو روپے کا اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس طرح ہر مہینے مفت استعمال کی حد سے زیادہ ہونے پر 23 روپے کی فیس لی جائے گی۔

صارفین کو اپنے بینک کے ATM سے ہر مہینے پانچ مرتبہ بغیر کسی چارج کے رقم نکالنے اجازت ہے، جبکہ میٹرو مراکز میں دیگر بینکوں کے ATM سے وہ تین مرتبہ بغیر کسی چارج کے رقم نکال سکتے ہیں۔ غیر میٹرو مراکز میں یہ حد پانچ ہے۔ ریزرو بینک نے ایک سرکولر میں کہا ہے کہ اِس سال پہلی مئی سے اِس کا اطلاق ہوگا۔

سردست بینکوں کو مفت لین دین کی حد ختم ہونے کے بعد صارفین سے ایک لین دین پر 21 روپے چارج کرنے کی اجازت ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں