ریزرو بینک نے بینکوں سے کہاہے کہ وہ کسانوں کو فصلوں اور متعلقہ سرگرمیوں کیلئے سات فیصد کی شرح سود پر کم مدت کے قرضے فراہم کریں۔ اِن قرضوں کی مجموعی حد تین لاکھ روپے ہوگی۔ ایک نوٹیفکیشن میں مرکزی بینک نے کہاہے کہ سال 2024-25 کیلئے قرضے دینے والے اداروں کے واسطے شرح سود کی مالی امداد ڈیڑھ فیصد رہے گی۔ ریزروبینک نے کہاہے کہ اُن کسانوں کو سود پر اضافی تین فیصد امداد فراہم کی جانی چاہیے جو اپنے قرضے وقت پر واپس ادا کرتے ہیں۔
Site Admin | August 7, 2024 9:55 AM
ریزرو بینک نے بینکوں سے کہاہے کہ وہ کسانوں کو فصلوں اور متعلقہ سرگرمیوں کیلئے سات فیصد کی شرح سود پر کم مدت کے قرضے فراہم کریں
