ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 9:56 AM

printer

ریزرو بینک نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ تک چلن میں دستیاب دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی مالیت گھٹ کر 6 ہزار 577 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

بھارت کے ریزرو بینک نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ تک چلن میں دستیاب دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی مالیت گھٹ کر 6 ہزار 577 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔ اپنے بیان میں RBI نے واضح کیا کہ مئی 2023 میں چلن میں دستیاب تین لاکھ 56 ہزار کروڑ روپے مالیت کے قریب 98 فیصد کرنسی نوٹ، سسٹم میں واپس آچکے ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے 19 مئی 2023 کو دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سات اکتوبر 2023 تک دو ہزار روپے کے نوٹ، یا تو بینک میں جمع کرادیں یا انہیں بدل دیں۔ چونکہ دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹ، لیگل ٹینڈر کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے عوام انہیں انڈیا پوسٹ کے ذریعہ RBI کے 19/ اِشو دفاتر میں سے کہیں بھی جمع کراسکتے ہیں یا بدل سکتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں