ریزرو بینک آف انڈیا RBI نے جناب شری کانت کو ممبئی کے نیو انڈیا کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔ جناب شری کانت اسٹیٹ بینک آف انڈیاSBI کے سابق چیف جنرل مینیجر ہیں۔ مشیروں کی ایک کمیٹی بینک کے روز مرہ کے کام کاج میں اُنھیں تعاون دے گی جس میں SBI کے سابق جنرل مینیجر رَوِندر سَپرا اور چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ Abhijeet دیشمکھ بھی شامل ہیں۔ RBI نے خراب کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی 12 مہینوں کیلئے ہٹا دیا ہے۔ نقدی کے مسائل کی وجہ سے بینک سے کہا گیا ہے کہ وہ قرض اور ڈیپازٹ سمیت تمام کارروائیاں روک دے۔ اہل ڈیپازیٹر کو پانچ لاکھ روپئے تک کا بیمہ حاصل ہوگا۔
Site Admin | February 14, 2025 9:43 PM
ریزرو بینک آف انڈیا RBI نے جناب شری کانت کو ممبئی کے نیو انڈیا کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے
