ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 19, 2024 2:16 PM

printer

ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے سلسلے میں ضلعوں اور شہروں کی سطح پر ایکشن پلان تیار کریں:وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور حفظانِ صحت کے قومی پروگرام (NPCCHH) کے تحت موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے سلسلے میں ضلعوں اور شہروں کی سطح پر ایکشن پلان تیار کریں۔مرکزی صحت سکریٹریPuniya Salila Srivastava نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور مشیروں کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپنے ایکشن پلان میں فضائی آلودگی سے لڑنے کیلئے حکمتِ عملی شامل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ فضائی آلودگی سے متعلق بیماریوں کی نگرانی کیلئے Sentinel اسپتالوں کا ایک Network تیار کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں