August 19, 2024 10:08 PM

printer

ریاستی حکومتوں کی اُن ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے جو بے لوث سماج کی خدمت کر رہے ہیں: ڈاکٹر ایل موروگن

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں کی اُن ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے جو بے لوث سماج کی خدمت کر رہے ہیں۔ آج آکاشوانی چنئی میں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کولکاتہ کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جب ڈاکٹروں کے تحفظ کی بات آتی ہے تب مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق ریاستی حکومتیں ذمہ دار طریقے سے کارروائی کرنے کی پابند ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 2047 تک بھارت ایک سُپر پاور ملک بن جائے گا اور حکومت اس سمت میں اپنی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے DMK کی قیادت والی ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ کہ وہ مرکزی حکومت کے پروگراموں کو اپنا خود کا ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے 8 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن DMK یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور مرکز پر فنڈس جاری نہ کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں