بھارت کے کرکٹ کے سرکردہ آل راؤنڈر کھلاڑی روی چندرن اشون نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 38 سالہ اس کھلاڑی نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تحت تیسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا پر ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہی یہ اعلان کیا۔ اشون ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور ٹیسٹ میچوں، دونوں میں بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ اشون ٹی-ٹوینٹی ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھیں گے اور IPL-2025 میں چنئی سپرکنگس کیلئے کھیلیں گے۔×
Site Admin | December 18, 2024 2:38 PM