رومانیہ کے شہر بخارست میں آج Basarab اسٹیشن پر ایک ریل انجن اور مسافر ٹرین کے ٹکرانے سے کم سے کم 15 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق آگ بجھانے والی 10 گاڑیوں اور تمام دستیاب طبی وسائل کو جائے حادثہ کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ رومانیہ کی ریلوے جانچ ایجنسی نے بتایا ہے کہ وہ اِس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Site Admin | July 20, 2024 9:41 PM