ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 25, 2025 9:40 AM

printer

روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrovنے کہاہے کہ روس بھارت کے ساتھ اہمیت کی حامل شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے

روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrovنے کہاہے کہ روس بھارت کے ساتھ اہمیت کی حامل شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے۔ سرکاری میڈیا نے جناب Lavrov کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ روس، چین، بھارت، ایران، شمالی کوریا اور دولت مشترکہ کے آزاد ممالک جیسے ملکوں کے ساتھ فعال طور پر تعلقات کو وسعت دے رہاہے۔        

Alexander Gorchakov پبلک ڈپلومیسی فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ایک میٹنگ میں جناب Lavrov نے کہاکہ روس عالمی ریاستوں کی اکثریت کے ساتھ جامع شراکت داری اور اسٹریٹیجک تعاون کو فروغ دینے کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چین کے ساتھ تعلقات باہمی اعتماد کی بے مثال سطح پر ہیں اور بھارت کے ساتھ ایک خاص اور ترجیحی اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہورہی ہے۔