روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے میک ان انڈیا کے ذریعہ چھوٹے اور متوسط کاروباری اداروں کی خاطر سازگار صورتحال پیدا کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی ستائش کی ہے۔ کل ماسکو میں سرمایہ کاری کے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوتن نے بھارت کے اقتصادی اقدامات، خاص طور سے میک ان انڈیا پہل کو اجاگر کیا۔ صدر پوتن نے کہا کہ بھارتی قیادت نے اپنے مفادات کو ترجیح دینے کی خاطر مضبوط پالیسی پر توجہ مرکوز کی اور انہوں نے بھارت میں مینوفیکچرنگ سے متعلق سرگرمیوں کے لیے روس کی رضامندی کا اظہار کیا۔ جناب پوتن نے SMEs کے فروغ کے لیے برکس ممالک کے درمیان اشتراک میں اضافہ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ممبر ملکوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ برس برازیل میں ہونے والی سربراہ کانفرنس کے دوران شراکت داری کے اہم شعبوں کا جائزہ لیں۔
Site Admin | December 5, 2024 2:09 PM