ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 19, 2024 3:28 PM

printer

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے زور دے کر کہا ہے کہ برکس گروپ کا، اس کے سائز کی وجہ سے آئندہ برسوں میں عالمی اقتصادی ترقی میں سب سے زیادہ حصہ ہوگا۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے زور دے کر کہا ہے کہ برکس گروپ کا، اس کے سائز کی وجہ سے آئندہ برسوں میں عالمی اقتصادی ترقی میں سب سے زیادہ حصہ ہوگا اور مغرب کے ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے اِس کی ترقی زیادہ تیز رفتار ہوگی۔

کَل ماسکو میں، برکس کے تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے، صدر پتن نے کہا کہ ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہونے کی وجہ سے عالمی اقتصادی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں عالمی GDP میں برکس کا حصہ کافی زیادہ رہے گا۔

برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے اور اب اِس میں مصر، ایتھیوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہوگئے ہیں۔ روس کے صدر اگلے ہفتے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اِس کانفرنس میں شرکت کیلئے منگل کو روس کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔

ماسکو میں غیرملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، روس کے صدر نے کہا کہ برکس، کبھی بھی کسی کے خلاف نہیں رہا ہے۔ اس نظریہ کا سہرا، وزیر اعظم نریندر مودی کے سر باندھتے ہوئے، صدر پوتن نے کہا کہ برکس، کوئی مغرب مخالف گروپ نہیں ہے، بلکہ یہ غیر مغربی گروپ ہے، یوکرین تنازعہ کے بارے میں، صدر پوتن نے کہا کہ روس، اس تنازعہ کو پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف فورموں پر مسلسل اس معاملے کو اٹھایا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں