روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت اور روس، دہائیوں سے ایک دوسرے کے فطری ساتھی اور شراکت دار ہیں۔ صدر پوتن کل Sochi میں Valdai Discussion کلب سے خطاب کررہے تھے۔ جناب پوتن نے بھارت کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور بھارت کے درمیان تعاون کو، سبھی شعبوں میں توسیع حاصل ہورہی ہے۔ صدر پوتن نے بھارت کی اقتصادی قیادت کی تعریف کی، جہاں GDP کی شرح ترقی سالانہ 7 اعشاریہ چار فیصد ہے۔ انہوں نے اپنی شراکت داری میں سال بہ سال اضافے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے سوپرپاؤر ملکوں میں شامل ہونے کا حقدار ہے۔
Site Admin | November 8, 2024 9:47 PM