ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 19, 2025 9:55 AM | US Russia Talks

printer

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کے، توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، یوکرین میں توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی جگہوں پر حملے، عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اتفاق، کَل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر اُن کی طویل گفتگو کے بعد ہوا۔ وہائٹ ہاؤس اور Kremlin وونوں دفتروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں صدور کے درمیان اِس بات چیت کا شدید انتظار تھا، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ، روس کے رہنما کو اِس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش میں تھی کہ وہ جنگ ختم کرنے کے امکانی طریقے کے طور پر یوکرین کے ساتھ 30 دن کی جنگ بندی تجویز کو منظوری دے دیں۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مغربی ایشیا میں صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری طرف کریملن نے بتایا کہ روس کے صدر، ایک مکمل جنگ بندی سے متفق نہیں ہیں۔ دفترنے یہ بھی بتایا کہ فون پر بات چیت میں بہت سے معاملات شامل رہے۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کے صدر کے ساتھ اُن کی یہ بات چیت کافی اچھی رہی۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کے، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے مقامات پر حملے روکنے سے روس کا اتفاق، ایک بڑی بات ہے۔ انھوں نے تجویز رکھی کہ اس بات چیت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان مکمل جنگ بندی بھی کی جا سکے گی۔

اِسی دوران یوکرین کے صدر وولودو میرزیلینسکی نے کہا کہ روس، یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ جنگ بندی کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔ انھوں نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

یہ کانفرنس، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی، روس کے اُن کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے کچھ ہی گھنٹے بعد منعقد کی گئی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں