ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 18, 2025 9:56 PM

printer

روس کے صدر ولادیمیر پتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یوکرین تنازع ختم کرنے پر اہم بات چیت جاری ہے

یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پُتن اور امریکہ کے اُن کے ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم بات چیت جاری ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ، جنگ ختم کرنے کی ممکنہ راہ تلاش کرنے کیلئے روس کے لیڈر کو یوکرین کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کیلئے رضا مند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹیلیفون پر بات چیت سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُنہیں صدر پُتن کے ساتھ بات چیت کی امید ہے۔ تین سالہ تنازعہ کے دوران قبضہ کی گئی زمین اور بجلی کے پلانٹس جیسے امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے پیشگی امید ظاہر کی ہے کہ امن کا عمل بہت جلد مکمل ہونے والا ہے۔ ٹیلیفون پر ہونے والی آج کی یہ بات چیت، پچھلے ہفتے سعودی عرب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں ہوئے مذاکرات کے دوران امریکی تجویز پر یوکرین کے حکام کے رضامند ہونے کے بعد ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں