روس کے سربراہ ولادمیر پتن نے آج ملک کے نئے نیوکلیائی اصول کو منظوری دے دی ہے۔ اِس اصول کی شرائط میں توسیع کی گئی ہے جس کے تحت نیوکلیائی ہتھیاروں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نئی پالیسی میں نیوکلیائی ہتھیاروں کے وسیع تر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
نئے اصول کے مطابق، روس پر کسی نیوکلیائی طاقت کی حمایت سے کیے گئے حملے کو، ملک پر مشترکہ طور پر کیا گیا حملہ سمجھا جائے گا۔ جناب پتن نے نیوکلیائی اصول میں تبدیلی کا یہ حکم اِس سال ستمبر میں دیا تھا۔ یہ فیصلہ، امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے، روس کے انتہائی اندرونی علاقوں میں امکانی حملوں میں، امریکی ساخت کے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیئے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
اسی دوران یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ اُس کی فوج نے سرحد کے پاس Bryansk خطے میں Karachev کے نزدیک، روسی ہتھیاروں کے ایک بڑے ذخیرے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا، جس کے جواب میں روس کی وزارتِ دفاع نے Bryansk میں، یوکرین کے 12 ڈرونز کو مار گرانے کی خبر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اُس نے یوکرین کے مشرقی Donetsk خطے میں ایک نئے گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔×