ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 28, 2024 9:35 PM

printer

روس کے صدر نے آذر بائیجان کے صدر سے روس کی فضائی حدود میں ایک کمرشیل جہاز کے گر جانے کے بعد معافی طلب کی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آذر بائیجان کے صدر Ilham Aliyev سے روس کی فضائی حدود میں ایک کمرشیل جہاز کے گر جانے کے بعد معافی طلب کی ہے۔ البتہ جناب پوتن نے اِس حادثے کیلئے روس کی ذمہ داری کا اعتراف کرنے سے گریز کیا ہے۔ جناب پوتن اور جناب Ilham  کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد کریملن نے بتایا کہ روس کے صدر نے اِسے المناک حادثہ قرار دیا۔ روس کی فضائیہ کا نظام، یوکرین کے ڈرون حملوں کو سرگرمی کے ساتھ روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اِس سے قبل کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے یہ خبر دی گئی تھی کہ روس کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے اِس کو نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ Chechnya میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا اور اِسے Caspian Sea کی جانب رُخ کرنے کو مجبور کیا جا رہا تھا۔ جہاز نے قزاخستان میں اچانک اترنے کی کوشش کی، جس کے سبب اِس میں سوار 67 مسافروں میں 38 ہلاک ہوگئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں