آج ماسکو میں روس کے سرکردہ جنرل Igor Kirillov جو روس کے نیوکلیائی تحفظاتی فورس کے انچارج تھے، اپنے معاون کے ساتھ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ بم ایک الیکٹرک اسکوٹر میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق Kirillov اپنے نائب کے ساتھ ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی Tass کے مطابق یہ حادثہ Ryazansky Prospekt میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد یوکرین کی سکیورٹی سروس نے حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ کَل یوکرین کی ایک عدالت نے Kirillov کی غیر حاضری میں اُن کے خلاف یوکرین میں روس کی فوجی مہم کے دوران ممنوعہ کیمیکل استعمال کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔
Site Admin | December 17, 2024 9:14 PM