ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 9:47 PM

printer

روس کی فوج میں خدمت انجام دینے والے مجموعی طور پر 12 بھارتی تنازع میں اب تک جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 16 افراد اب بھی لاپتہ ہیں

روس کی فوج میں خدمت انجام دینے والے مجموعی طور پر 12 بھارتی تنازع میں اب تک جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 16 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ کیرالہ کے Binil بابو کی موت افسوسناک ہے اور وزارت نے اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک اور بھارتی، جو زخمی ہوگئے تھے اُن کا علاج ماسکو کے ایک اسپتال میں چل رہا ہے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ روس کی فوج میں خدمات انجام دینے والے اب تک 96 بھارتی واپس آچکے ہیں اور اُنھیں روس کی فوج سے آزاد کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی صورتحال پر ترجمان نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خارجہ سکریٹری نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت صحیح سمت میں جانا چاہتاہے۔
امریکہ کی طرف سے روسی تیل پر جاری پابندیوں پر جناب رندھیر نے کہا کہ بھارت، امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ بھارتی کمپنیوں پر اِس کے اثرات سے متعلق معاملات کی وضاحت کی جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں