September 10, 2024 9:59 PM

printer

روس کی فضائیہ نے، ماسکو سمیت 9 خطوں میں رات بھر میں، یوکرین کے 144 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کیا

روس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں راجدھانی ماسکو سمیت 9 خطوں میں یوکرین کی 144 غیر انسان بردار فضائی گاڑیوں، ڈرونز کا پتہ لگایا اور اُنھیں تباہ کر دیا۔
روس کی وزارت دفاع نے آج خبر دی ہے کہ یہ ڈرونز، یوکرین کی جانب سے روسی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے کا حصہ تھا۔ بیان کے مطابق گرائے گئے ڈرونز میں سے 9 ڈرونز کا نشانہ ماسکو اور ماسکو خطہ تھا۔ روسی حکام کے مطابق ان حملوں میں ماسکو کے قریب کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اس دوران ماسکو کے 4 میں سے3 ہوائی اڈے 6 گھنٹے سے زیادہ وقت کیلئے بند رہے اور قریب 50 پروازوں کا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔ ڈرونز کو گرائے جانے کے نتیجے میں ماسکو ریفائنری اور ماسکو کے مضافات میں واقع Tver خطے میں ایک بجلی پلانٹ میں آگ لگ گئی۔روس کی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روسی علاقوں کے 9 دیگر خطوں میں بھی کئی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔ اس مہینے کی شروعات میں بھی روس کے فضائی دفاعی نظام نے کئی خطوں میں یوکرین کے 158 ڈرونز کا پتہ لگایا تھا اور انھیں مار گرایا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں