ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 17, 2025 9:07 PM

printer

روس نے یوکرین میں لڑائی ختم کرنے کی غرض سے کَل صدر ولادیمیر پتن اور اُن کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مذاکرات کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کَل روس کے صدر ولادیمیر پتن سے بات کریں گے۔ گذشتہ شام فلوریڈا سے واشنگٹن جانے والی اپنی پرواز میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ تبادلہ خیال میں، جنگ کو ختم کرنے کیلئے وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر آراضی اور پاور پلانٹوں سے تعلق رکھنے والے معاملات بھی شامل ہوں گے۔ جنوری میں ٹرمپ کی دوسری مدت شروع ہونے کے بعد سے، دونوں لیڈروں کے درمیان ایسی دوسری ملاقات ہے، جس کا انکشاف پہلے کیا گیا ہے۔ فروری میں اپنی سابقہ بات چیت میں، ٹرمپ اور پتن نے یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے اعلیٰ سطحی بات چیت شروع کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں