ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 10, 2024 3:50 PM

printer

روس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کی اپیل کیے جانے کے بعد امن بات چیت کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کئے جانے کے بعد، روس نے بات چیت کے تعلق سے کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ کہتے ہوئے، مذاکرات کئے جانے پر زور دیا کہ بہت سی جانیں جاچکی ہیں اور بہت سے خاندان تباہ ہوگئے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے پریس سکریٹری دِیمتری Peskov نے امن کے تعلق سے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے، بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک اور برکس کے شراکت دار ملکوں چین، برازیل اور جنوبی افریقہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔ حالانکہ انہوں نے یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy پر مذاکرات مسترد کرنے اور ایک حکم نامہ کے ذریعہ بات چیت میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب Peskov نے اس بات پر زور دیا کہ اگر یوکرین اپنے فرمان کو واپس لے لیتا ہے اور اپنے پہلے کے سمجھوتوں پر مبنی مذاکرات پر پھر سے عمل کرتا ہے تو امن بحال ہوسکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں