روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین تنازعہ پر برابری اور باہمی احترام پر مبنی بات چیت کیلئے تیار ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اشاروں کا منتظر ہے جو اب تک نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی میں ؛ روس کو کچھ نیا نظر نہیں آتا۔ یہ ردّ عمل، اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دیمتری Polyanskiy کی جانب سے کل دیئے گئے اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کریملن یہ جاننا چاہتا ہے کہ ٹرمپ، کوئی اور قدم اٹھانے سے پہلے تنازعہ کے خاتمے سے متعلق سمجھوتے میں کیا چاہتے ہیں۔
اِس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل روس کو انتباہ دیا تھا کہ اگر وہ یوکرین کے ساتھ تین سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے سمجھوتے پر راضی نہیں ہوتا تو امریکہ اُس پر نئی پابندیاں عائد کردے گا۔
Site Admin | January 23, 2025 9:47 PM
روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین تنازعہ پر برابری اور باہمی احترام پر مبنی بات چیت کیلئے تیار ہے۔
