بھارت اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 78 سال پورے ہونے کے موقع پر روس نے بھارت کے ساتھ اپنے دوستانہ رشتوں کے لگاتار تیزی کے ساتھ فروغ پانے اور اِن میں وسعت کے تعلق سے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ٹیلی گرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں روس کی وزارت خارجہ نے اِس موقع پر بھارت کو مبارکباد دی ہے اور باہمی تعلقات میں لگاتار ترقی پر اعتماد ظاہر کیاہے۔ روس نے بھارت کے ساتھ اپنی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عہد کو بھی دوہرایا ہے۔
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی کوشش کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے برسوں میں ساجھیداری فروغ حاصل کرتی رہے گی۔
روس کی وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد، قومی مفادات کے تئیں احترام اور علاقائی اور عالمی اُمور پر مشترکہ نظریات کو اُجاگر کیاہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کی میٹنگوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مذاکرات مستحکم رہے ہیں، جس میں 2024 میں وزیراعظم نریندرمودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان دو سربراہ میٹنگ شامل ہیں۔x