ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 9:46 AM

printer

روس نے اپنے سبھی پانچوں بیڑوں کو شامل کرکے گزشتہ دہائیوں میں اب تک کی اپنی سب سے بڑی بحری مشقیں شروع کی ہیں

روس نے کئی دہائیوں میں اب تک کی سب سے بڑی بحری مشقیں شروع کی ہیں جس میں سبھی پانچ بیڑے شامل ہیں۔ Ocean 2024 نام کی  یہ مشقیں کَل شروع کی گئی ہیں۔ یہ مشقیں بحرالکاہل،  Arctic Oceans، بحیرہئ روم، Caspian اور بالتِک سمندر میں بھی ایک ساتھ کی    جائیں گی۔

روس کے صدر ولادیمیر پُتن نے یہ اعلان ایک ورچوئل میٹنگ میں کیا۔ انھوں نے ملک کی اِس ضرورت پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے تناظر میں خود کو تیار رکھے۔ جناب پُتن نے کہا کہ مشقوں کا مقصد روسی بحریہ اور فضائیہ کی جنگی تیاری اور مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔

مشقوں میں 400 سے زیادہ جنگی بحری جہاز، آبدوزیں اور امدادی بیڑے کے جہاز حصہ لیں گے، جس میں 120 ہوائی جہاز اور 90 ہزار سے زیادہ عملہ شامل ہے۔

چین بھی اِن مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ اِن مشقوں میں اُس کے چار بحری جہاز اور پندرہ طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

جناب پُتن نے بتایا کہ دیگر 15 ملکوں کے نمائندوں کو بھی مشقیں دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں